Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ایئرلائن نے پاکستانی حجاج کو اچھی خبر سُنادی

سعودی ایئرلائن نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے
شائع 27 دسمبر 2024 03:52pm

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ایئر لائن کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، سعودی ایئرلائن نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کرام کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی حجاج کیلئےشاندار سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حج 2025 کی درخواستوں کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم میں 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود کوٹہ مکمل نہ ہوسکا، 7 ہزار کم درخواستوں کی وصولی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے کوٹہ پورا کرنے کے لیے تیسری بار حج فارم جمع کرانے کی مدت میں اضافہ کیا تھا تاہم یہ حربہ بھی کام نہ آیا، حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہوسکیں۔

hajj schedule 2025

pakistani hajj pigrims