Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

’9 مئی کے مقدمات میں کورٹ مارشل سے متعلق غیرضروری تبصروں سےگریز کیا جائے‘

کچھ عرصےقبل تک بیانیے بنانےوالےملٹری کورٹس کی حمایت کےبہت بڑے داعی تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر
شائع 27 دسمبر 2024 03:40pm

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر کہا کہ حالیہ بیان میں دوغلی سیاست کا پرچار قابل مذمت ہے، 9 مئی کے مقدمات میں کورٹ مارشل سے متعلق غیرضروری تبصروں سےگریز کیاجائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہشت گردوں پاکستانی سرزمین چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے لیکن 2021 میں ایک معاہدے کے بعد انہیں دوبار جگہ مل گئی۔

جنرل احمد شریف نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے فیصلوں کی سیاہی کا بدلہ ہمارے جوانوں نے اپنے خون سے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے ایمان، آزادی اور وطن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا نے غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے تدارک کے لیے کوئی سیاست نہ کی جائے۔

9 مئی کے واقعات

نو مئی کے حوالے سے جنرل احمد شریف نے افواج پاکستان کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام پاکستان کا مقدمہ ہے اور کوئی جتھہ یا پرتشدد گروہ اپنی مرضی معاشرے پر مسلط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں سنانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس سے واضح پیغام جاتا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی کوئی گنجائش نہیں۔

افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایک سوال کے جواب میں جنرل احمد شریف نے سویلین بالادستی کے حوالے سے ملٹری کورٹس پر بے بنیاد پروپیگنڈا کی مذمت کی اور کہا کہ ملٹری کورٹس میں مجرموں کو وکلاء اور گواہوں سمیت تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نو مئی کے جھوٹے بیانیے کا کوئی قانون یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 9 مئی سے جڑے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت میرٹ پر ہونی چاہیے۔ کیپٹل ہل اور لندن فسادات میں بھی انصاف کے تقاضے پورے کر کے مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ہمیں بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر خطرات ہیں، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت جامع اور موثر ہے۔ انہوں نے نو مئی کے واقعات کے پیچھے مربوط منصوبہ بندی کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان واقعات کے پیچھے ہیں، ان کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ پاک فوج کسی سیاسی جماعت یا نظریے کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کورٹ مارشل سے متعلق غیر ضروری تبصروں سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے نو مئی کی سازش کو مخصوص سیاسی جماعت کی طرف سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ منفی اور تشدد کی سیاست کا سلسلہ 2014 سے شروع ہوا۔ انہوں نے سانحہ نو مئی کو ایک تسلسل سازش قرار دیا۔

ISPR

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)