Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں مردہ خانے کیلئے مینیجر کی تلاش، انٹرویو میں سخت شرائط رکھ دی گئیں

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جاب پوسٹ پر تنقید کی جا رہی ہے
شائع 27 دسمبر 2024 03:38pm

چین کے صوبہ شانڈونگ کے شہر روشان میں مردہ خانے کے لیے مینیجر کی ضرورت ہے، جہاں غیر معمولی شرائط کے تحت بھرتی کی جا رہی ہے۔

اس ملازمت کے لیے ماہانہ 2,200 یوآن (تقریباً 83,773 پاکستانی روپے) تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس ملازمت کے لیے امیدوار کو چند غیر روایتی معیارات پر پورا اترنا ہوگا مثلا انٹرویو کے دوران امیدوار کو سرد خانے میں 10 منٹ تک کھڑے رہنا ہوگا تاکہ اس کی ذہنی اور نفسیاتی لچک کو پرکھا جا سکے، 24 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کرنے کی صلاحیت، مرد امیدواروں کی عمر 45 سال سے کم اور کم از کم جونیئر سیکنڈری اسکول کی تعلیم درکار ہے۔

چھ ماہ کی پروبیشن مدت کے بعد مستحکم ملازمت اور زندگی بھر کے روزگار کی ضمانت دی جائے گی۔

مردہ خانے میں رکھی لاش کی آنکھ غائب، انکشاف سے ہلچل مچ گئی

کچھ ماہرین نے اس بھرتی کے عمل کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس قسم کے امتحانات امیدوار کی نفسیاتی لچک کا اندازہ تو دیتے ہیں لیکن یہ غیر اخلاقی معلوم ہوتے ہیں۔

25 منٹ تک مردہ رہنے والا شخص زندہ کیسے ہوا

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ پیشہ ورانہ نفسیاتی ٹیسٹ یا انٹرن شپ جیسے متبادل زیادہ مؤثر اور اخلاقی ہو سکتے ہیں۔

یہ منفرد بھرتی کا عمل عوام میں دلچسپی اور بحث کا موضوع بن چکا ہے، جہاں ایک طرف اسے مختلف اور غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف اخلاقیات کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

Morgue

Stand For 10 Mins

Chinese Funeral

Home's Post For Jobseekers