Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

صحت بخش انجیر بادام ملک شیک ریسیپی

یہ موسم سرما کا بہترین مشروب ہے
شائع 27 دسمبر 2024 12:56pm

غذائی اجزاء سے بھرا یہ ملک شیک موسم سرما کا بہترین مشروب ہے۔ یہ ایک آسان اور سستا نسخہ بھی ہے

انجیر بادام ملک شیک بنانےکے اجزاء

رائتے کا مزہ دوبالا کرنے کے چار زبردست اور آسان طریقے

  • انجیر، 2 کپ

  • بادام 10-12

  • کیلا۔ 1 عدد

  • دودھ ، 2 کپ

  • شہد/ چینی ،(مطلوبہ مٹھاس کے مطابق)

  • نمک، آپشنل

  • آئس کیوبز (اختیاری)

انجیر بادام ملک شیک بنانے کا طریقہ

انجیر لیں اور اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کٹے ہوئے انجیر کی مقدار دو کپ کے برابر ہونی چاہیے۔

ایک کیلے کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اب 10 سے 12 بادام لیں (آپ بھیگے ہوئے بادام بھی لے سکتی ہیں) اور انجیر، کیلے، بادام، دودھ اور شہد/چینی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال دیں۔

شیک کو بلینڈ کریں اور دو چکر گھمانے کے بعد اس کا ذائقہ بڑھانے کے لیے چٹکی بھر نمک ڈال دیں۔

شیک کو اس وقت تک ملاتی رہیں جب تک یہ یک جان نہ ہو جائے۔ آپ کا انجیر بادام ملک شیک سروکرنے کے لیے تیار ہے۔

گلاس میں اوپر سے آئس کیوبز ڈآل دیں اوراپنے مہمان کی واہ واہ سننے کے لیے تیار ہوجائیں۔

دسترخوان

lifestyle

recipe