پاکستان میری ٹائم نے بھارتی جہاز کے عملے کو ڈوبنے سے بچا لیا
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے مصیبت میں پھنسے بھارتی بحری جہاز کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ریسکیو آپریشن میں بھارتی کارگو ڈھو تاجدارے حرم کے عملے کے 9 ارکان کی زندگی بچا لی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بحری جہاز کراچی سے تقریباً 120 سمندری میل جنوب میں موجود تھا، 26 دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے پر عملے کے ارکان نے جہاز کو چھوڑ کر لائف رافٹ میں پناہ لی۔
ایران نے اپنا نیا خفیہ بحری جہاز تعینات کردیا، اسرائیل اب حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا
میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر ممبئی سے حادثے کی اطلاع پر پی ایم ایس اے نے ریسکیو آپریشن کیا۔
پی ایم ایس اے کے ایک طیارہ کو حادثے کے مقام پر بھیجا گیا جس نے کامیابی سے زندہ بچ جانے والوں کا پتہ لگایا اور قریبی تجارتی جہازوں اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کو جائے حادثہ پر بھیج دیا اور بعد میں بحالی کیلئے قریبی ہندوستانی پانیوں میں کام کرنے والے کوسٹ گارڈ کے جہاز کو بھی سہولت فراہم کی۔
ممبئی سے درخواست پر پاکستان نے ڈوبنے والے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پی ایم ایس اے نے فوری طور پرمربوط ریسکیو آپریشن شروع کرکے بھارتی کارگو ڈھو تاجدار حرم عملے کے 9 ارکان کو بچالیا گیا۔
واضح رہے کہ 4 دسمبر کو PMSA نے ریسکیو مشن میں MSV پیرانِ پیر سے عملے کے 12 ہندوستانی ارکان کو بچایا تھا۔
پی ایم ایس اے سمندری حفاظت کو یقینی بنانے اور کنونشن کے تحت بین الاقوامی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کے عزم پر ثابت قدم ہے۔
آپریشنز PMSA کی قومیت سے قطع نظر، سمندر میں جانیں بچانے اور علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔