سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کے ٹیزرکی ریلیز ملتوی
سلمان خان کی فلم ”سکندر“کا ٹیزر جو جمعہ کو ریلیز ہونا تھا ملتوی کردیا گیا ہے۔ فلم میکرز نے ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جب مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی آنے والی مووی کا ٹیزر دیکھ سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم سکندر کاٹیزر جمعہ کے روز سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہونا تھا۔ سلمان خان کے مداح اس کے لیے بہت پرجوش تھے۔ لیکن اب اس کی ریلیز منسوخ کردی گئی ہے۔
اننت امبانی کی شادی میں میکا سنگھ کو کیا افسوس رہا؟
فلم میکرز کے مطابق یہ فیصلہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کے سوگ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ میکرز نے مداحوں کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ اب ٹیزر کس دن ریلیز ہوگا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کے پروڈکشن ہاوس ناڈیا ڈوالا گرانڈسن انٹر ٹینمنٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے کہ کہ منموہن سنگھ کے انتقال کے باعث سکندر کے ٹیزر کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل تصویر کی حقیقت نے تہلکہ مچا دیا
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ٹیزر اب 28 دسمبر کی صبح ریلیز کیا جائے گا۔
یادرہے کہ جمعرات کی شام کوہی فلم کے میکرز اور خود سلمان خان نے اعلان کیا تھا کہ فلم کا ٹیزر جمعہ کو سلمان کی سالگرہ پر ریلیز کیا جائے گا۔
فلم“سکندر“ کی ڈائریکشن اے آرمروگاداس کررہے ہیں۔ مروگاداس باصلاحیت ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ فلم زبردست ایکشں سے بھر ہور ہوگی اور اس کے ساتھ اس میں ایک سوشل پیغام دینے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ فلم میں رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔