Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کی شامت، نادرا کی سخت وارننگ

نادرا نے قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار ددے دیا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں بڑی سزا کا اعلان کیا ہے
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2024 10:25am

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ہر پاکستانی شہری کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا ہے۔

نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا لازمی ہوگا۔

نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپی بنانا خطرناک، نادرا کی وارننگ

بروقت درخواست نہ دینے کی صورت میں نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50 ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

NADRA

identity card

issued warning

18 years age