آسٹریلوی اخبار نے کوہلی کو جوکر بنا کر پیش کردیا، بھارت کو مرچیں لگ گئیں
آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہاں تک مداحوں کے نظروں میں بھی اپنا معیار کھو بیٹھے۔
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑا جس کے بعد آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا۔
ویرات کوہلی کا شمار ایک تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے مگر کم عمر آسٹریلیوی اوپنر کے ساتھ اس طرح کا رویہ انہی پر بھاری پڑ گیا۔
معاملہ کیا تھا؟
چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے جس پر سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ کو ہٹانے کے لیے ویرات کوہلی نے جملے کسنے شروع کر دیے تھے۔
میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔
آسٹریلیا سے شرمناک شکست نے 2 بھارتی کھلاڑیوں کا کیریئر داؤ پر لگادیا
بعدازاں، ری پلے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 10ویں اوور کی آخری گیند کے بعد کونسٹاس واپس اپنی کریز پر آئے اور پھر دوسری طرف سیدھا چل پڑے جبکہ اسی دوران ویرات کوہلی پچ کی دوسری طرف سے آتے ہوئے کونسٹاس سے ٹکرا گئے۔
آسٹریلوی اخبار کا طنز
وہیں اب آسٹریلوی اخبار کی جانب سے ویرات کوہلی کی تصویر شائع کرتے ہوئے انہیں مسخرہ بنا کر پیش کیا گیا ہے جس سے بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اخبار ’دی ویسٹ آسٹریلوی‘ نے سرخی میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر چھاپی جس پر کلاؤن کوہلی لکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ ڈے پریسر میں کھیل کے بعد کونسٹاس نے صرف اتنا کہا کہ ویرات غلطی سے ان سے ٹکرائے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے بیان میں کہا کہ “میں اپنے دستانے ایڈجسٹ کر رہا تھا، اور مجھے لگتا ہے کہ کوہلی نے غلطی سے مجھے ٹکر مار دی۔