Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیج تعاون کونسل کا 46واں غیر معمولی اجلاس، شام میں غیرملکی مداخلت مسترد کردی

اجلاس میں غزہ میں 5 صحافیوں سمیت دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا، غیر ملکی میڈیا
شائع 27 دسمبر 2024 08:26am

خلیج تعاون کونسل کا چھیالیسواں غیر معمولی اجلاس کویت میں منعقد ہوا جس دوران وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں پانچ صحافیوں سمیت دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے احترام اور غیرملکی مداخلت کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شام کی خود مختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں۔

پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری پر کابل کا پاکستان سے احتجاج

شام میں انتقال اقتدار کے لیے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے اور شام پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔

وزراء نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ خلیج تعاون کونسل نے انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قزاقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ملاقات میں سعودی عرب اور لبنان نے باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا تھا کہ شام میں بشارالاسد حکومت کا خاتمہ امریکا، اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک کے منصوبے کا نتیجہ ہے۔

The Gulf Cooperation Council meeting