Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

نئے کیسز خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک، سندھ کے شہر کشمور سے رپورٹ
شائع 26 دسمبر 2024 10:37pm

پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسزسامنے آگئے، پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی، پولیو وائرس کا ایک کیس ٹانک جبکہ دوسرا کشمور سے سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیسزسامنے آگئے، پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا: بڑی تعداد میں بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے

پولیو حکام کی جانب سے بھی دونوں کیسز کی تصدیق ہوگئی، پولیو وائرس کا ایک کیس ٹانک جبکہ دوسرا کشمور سے سامنے آیا ہے، بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ، کے پی کے میں 19 جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Polio Cases

Tank

Kashmore