عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، سول نافرمانی پر لائحہ عمل کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تمام فوٹیجز کی جانچ پڑتال کی جائے، عمران خان ملک کی خاطر سب کو معاف کرنے کو تیار ہیں، ان کی رہائی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے، تمام بے گناہوں کو بھی رہا کیا جائے، مذاکرات کا ٹائم فریم جنوری 2025 تک ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ آج مذاکراتی کمیٹی کی عمر ایوب کی سربرہی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی زرمبادلہ پاکستان نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی، 1971ء کے بعد کسی پارٹی کے حقوق چھینے گئے، سول رائٹس اور ہیومن رائٹس کو معطل کیا گیا، الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا اس لیے یہ کال جاری رہے گی۔
حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کو 31 جنوری 2025ء کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، عمر ایوب ڈیڈ لائن سے متعلق حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے، عمران خان نے تمام مظالم کو معاف کرنے کی ہامی بھری ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے فسطائیت کا سامنا کرنے والے تمام پارلیمنٹرین اور کارکنوں کو اپنا فخر کہا ہے اور کرم ایجنسی کے معاملے کو فوری حل کرنے کا کہا ہے۔
سربراہ سنی انتحاد کونسل نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات دو ہیں، اول یہ کہ نو مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں، 9 مئی میں دوسری سائیڈ ذمہ دار ہے ایک کمیشن بنے جو سینئر موسٹ ججز پر بنے، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں جو لوگوں کو اُکسا رہے تھے ان کا تعین ہوسکے، 26 نومبر پر ہمارا موقف ہے کہ گولی چلی، 13 شہید ہیں، 64 زخمی ہیں یہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے ہم 26 نومبر پر بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔
فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مزید ملزمان کو سزاؤں پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل آگیا
9 مئی عمران خان کی سازش تھی، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطا تارڑ
ان کا کہنا تھا کہ دوسرا مطالبہ پیش کیا کہ مختلف جیلوں میں ہمارے لوگ قید ہیں انہیں رہا کیا جائے ان کی رہائی ہمارا ایجنڈا ہے اور آخر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی عمل میں لائی جائے ان کی رہائی کسی ڈیل پر نہیں عدالتوں سے ہوگی، ہم نے پیغام دیا ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے وہ آئینی قانونی اور عدالتی طریقے سے رہا ہوں، پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی تھی لیکن ایک اور مقدمے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
حامد رضا نے کہا کہ افغانستان پر حملے پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کسی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتے، انہوں ںے بانی افغانستان پر فضائی حملے کی مذمت کی ہے اور افغانستان سے تمام تنازعات بات چیت کے تحت حل کرنے پر زور دیا ہے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ اب دو تاریخ کو حکومت سے مذاکرات ہوں گے اور تمام مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
Comments are closed on this story.