Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی خان کا ”بدو بدی2“ ریلیز ہو گیا

ویڈیو تیزی سے مشہور ہورہی ہے
شائع 26 دسمبر 2024 02:53pm

برطانوی نژاد پاکستانی گلوکارچاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی 2‘ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خاں سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور گلوکار ہیں جنہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں بین ااقوامی شہرت حاصل کی ہے۔ گلوکار کو گذشتہ سال ان کے گانے ”بدو بدی“ کے وائرل ہونے کے بعد بے پناہ شہرت ملی تھی۔

معروف پاکستانی گلوکار فنکاروں سے ملنے بھارت کیوں گئے تھے؟

چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ “بدو بدی 2 “کے نام سے گانے کا دوسرا ورژن آئے گا ۔ اب کرسمس اور موسم سرما کی تعطیلات کے وقت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

گانے کو انتہائی کم معیار کے ماحول میں فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو میں چاہت کو کچھ بولڈ رقاصوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سنجیو کمار اور ہیما مالنی کی شادی میں کونسی شرط رکاوٹ کاسبب بنی؟

انسٹا ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نئے سال کی خصوصی پیشکش، چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کے لیے نئے ماڈلز کے ساتھ اپنا نیا گانا ’بدو بدی 2‘ ریلیز کر دیا ہے۔

گلوکارکے اس نئے گانے کےبول پرانے گانے سے مختلف ہیں۔ انہوںے اس نئے گانے کے لیے بھارتی نژاد برطانوی گلوکار و پاپ سینسیشن جونی زی عرف تاز کے 90 کی دہائی کا مشہور گانا ’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘ کے بول منتخب کیے ہیں۔

“بدو بدی2 “بھی مقبولیت حاصل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ جس کے ویورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

lifestyle

شخصیات