لوہے کی پرانی الماری کو ان 4 طریقوں سے نیا ٹچ دیں
اگر آپ گھر میں رکھی ہوئی پرانی لوہے کی الماری کو بیچنے یا پھینکنے ٓجارہے ہیں تو ان طریقوں سے اس کا میک اوور کیا جاسکتا ہے۔ جس سے نہ صرف وہ نئی نظر آئے گی بلکہ لوگ بھی اسے دیکھ کر آپ کے ذوق کی تعریف کریں گے۔
اکثر لوگ گھر میں رکھی پرانی لوہے کی الماری کو کوڑیوں کے دام فروخت کر دیتے ہیں۔ آج کل گھر کو جدید طریقے سے سجانے کا فیشن ہے۔ اس لیے لوگ لوہے کی بجائے لکڑی کی الماری کو یا تو لارہے ہیں یا پھر ریڈی میڈ بازار سے خرید رہے ہیں۔
رائتے کا مزہ دوبالا کرنے کے چار زبردست اور آسان طریقے
لیکن آپ کے گھر کے بزرگوں کو یہ پسند نہیں کہ آپ اسے فروخت کریں۔ اس کا میک اوور کیا جاسکتا ہے۔ جس سے ہر کوئی آپکی صلاحیتوں کی تعریف کرے گا۔
لوہے کی الماری کو بالکل نیا اور فیشن ایبل بنانے کے چند آسان طریقے یہ ہیں۔
نیا اور جدید وال پیپر بنائیں
دھوکہ نہ کھائیں، چمڑے کی جیکٹس خریدتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں
لوہے کی الماروں کا اکثر رنگ اتر جاتا ہے۔اس لیے سب سے پہلے لوہے کی الماری پر پینٹ کے جو چھلکے لٹک رہے ہوں اسے ہٹا لیں اور وال پیپر کی مدد سے اسے بالکل نیا روپ دے دیں۔ آپ کو مارکیٹ میں پیسٹل رنگ کے پرنٹس اور پیٹرن کے ساتھ بہت سارے وال پیپرز باآسانی مل جائیں گے۔ آپ سے الماری میں چپکا کر اسے بالکل نئے جیسا بنا سکتی ہیں۔
پلائیووڈ کی مدد سے نیا روپ دیں
اگر آپ اپنی پرانی لوہے کی الماری کو لوہے کا ٹچ دینا چاہتے ہیں تو ایپوکسی گلو کی مدد سے الماری کے کناروں پرپلائی کی پتلی پٹیاں چپکا دیں۔ اس ے بھی آپ کی الماری نئی نظر آئے گی۔
الماری میں نیا آئینہ فکس کروا لیں
لوہے کی الماری کو نیا رنگ دینے کےلیے بڑے اورچھوٹے مختلف سائز کے آئینے چپکا کرالماری کو سجاڈالیں اور اسکے باڑڈر کو ایک وال پیپر سے چپکا ڈالیں۔
ہینڈل ہٹا ڈالیں
اگر الماری کا ہینڈل ٹوٹ گیا ہو یاتار نکل رہے ہوں تو اسے پوری طرح اکھارکرالگ کردیں۔ پھرایک کھلی الماری پر وال پیپر چپکا ڈالیں۔ جس میں ضروری اشیا یا آرائشی اشیا سجاکر رکھی جاسکتی ہیں۔