Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کی چڑیل کے روپ میں جھاڑو پر پرواز، ویڈیو وائرل

ایک ڈائن کاسٹیوم میں ملبوس خاتون جھاڑو پر سوار فضاؤں میں محو پرواز نظر آئیں تو لوگ حیران رہ گئے
شائع 26 دسمبر 2024 11:34am

خاتون کی چڑیل کے روپ میں جھاڑو پر پرواز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے، لوگوں نے ویڈیو میں موجود خاتون کا موازہ مشہور فکشن ”ہیری پوٹر“ میں دکھائے گئے مناظر سے کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ”ہیلو ڈی ڈی“ کے نام سے مشہور وینڈی وانگ کے ایک جرات مندانہ پیراگلائیڈنگ اسٹنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو سحر میں جکڑ لیا۔

ایک ڈائن کاسٹیوم میں ملبوس خاتون جھاڑو پر سوار فضاؤں میں محو پرواز نظر آئیں۔

اس سنسنی خیز ویڈیو میں وانگ کے منفرد پیراگلائیڈنگ انداز کو دکھایا گیا ہے، جس میں ہیری پوٹر سیریز کے مشہور مناظر سے موازنہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ اور حیرت کے اظہار کے ساتھ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ’’اب تک کی بہترین چیز‘‘۔

ایک اور نے تبصرہ کیا، ”چڑیلیں اڑ گئی ہیں، نیچے لوگوں پر اپنے حفاظتی منتر پھونک رہی ہیں۔“

ایک اور نے مزید کہا، ”بہت پیارا، لیکن دستانے نہیں ہیں، سردی سے ٹھٹھر رہی ہوں گی“۔

پانچویں نے کہا، ”یہ واقعی میرے لیے اسکائی ڈائیونگ کے خوف کو دور کرتا ہے۔ اگر میرے پاس ڈائن کا لباس اور جھاڑو ہوتا تو شاید میں اس کے ساتھ ہوتا۔“

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اکتوبر 2024 میں چینی خاتون نے چڑیل کے لباس میں ملبوس جھاڑو پر پرواز کی تھی اور وہ ہوا میں 1000 میٹر تک پیرا گلائیڈ کرتی چلی گئی تھیں۔

Viral Video

harry potter

Witch Riding Broom