بشار الاسد کی اہلیہ جان لیوا بیماری کا شکار، بچنے کی امید کتنی؟
باغیوں کے قبضے کے بعد شام کے مفرور سربراہ بشارالاسد کی اہلیہ اسماء اسد خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کے زندہ رہنے کے امکانات صرف 50 فیصد ہیں۔
معزول شامی صدر بشارالاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ، جن کے خاندان نے رواں ماہ ماسکو میں سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی، انہیں انفیکشن سے بچنے کے لیے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
اسماء اسد لیوکیمیا میں مبتلا ہیں، جو خون اور ہڈی کے گودے کو متاثر کرنے والی کینسر کی بیماری ہے۔
مریم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا؟ خبریں زور پکڑنے لگیں
لیوکیمیا بلڈ کینسر کی ایک خاص قسم ہے جو خون کے سفید خلیوں (White Blood Cells) اور ہڈی کے گودے (Bone Marrow) کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری خون کے خلیوں کی غیر معمولی اور بے قابو افزائش کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اسماء اسد کے والد فواز اخرس ان کی دیکھ بھال کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہیں، اسد خاندان کے مطابق وہ بہت دل برداشتہ ہیں۔
شام کی پریزیڈنسی نے مئی میں یہ اطلاع دی تھی کہ خاتون اول کو شدید مائیلوڈ لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
کینسر کے علاج کیلئے مؤثر ہزار سال پرانے بیج سے بائبل کے درخت کی پیدائش
یاد رہے کہ چھاتی کے کینسر کے ساتھ جنگ کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2019 میں ”مکمل طور پر“ صحتیاب ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ 49 سالہ خاتون اسماء اسد اس ماہ کے شروع میں اپنے شوہر کو شام سے فرار ہونے پر راضی کرنے سے قبل علاج کے لیے ماسکو پہنچی تھیں۔
ان کے لیوکیمیا کی خبر ان رپورٹوں کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ ماسکو میں ناخوش تھیں اور اپنے شوہر سے طلاق مانگ رہی تھیں۔ خاندان نے ان رپورٹوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور کریملن نے طلاق کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
روس کینسر ویکسین بنانے میں کامیاب، مفت بانٹنے کا اعلان
ٹیلی گراف کی خبر کے مطابق، روسی سفارت کاروں کی طرف سے ترک صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بات چیت میں خاندانی نمائندے نے اخبار کو بتایا کہ ’اسماء خاتون کے پاس وقت کم ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی حالت کی وجہ سے کسی کے ساتھ ایک کمرے میں نہیں رہ سکتیں۔