چیٹ جی پی ٹی کا کھیل کے دوران صارف پر طنزیہ وار، انٹرنیٹ حیران
ایک صارف نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ نمبر گیم کھیلتے ہوئے اس کی ذہانت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی لیکن نتیجہ کچھ اور ہی نکلا، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
صارف نے چیٹ جی پی ٹی سے کہا، ’1 سے 50 کے درمیان کوئی نمبر چنو۔‘ چیٹ جی پی ٹی نے جواب دیا: ’20‘۔
اے آئی انسانوں کو ’زومبیز‘ میں بدلنے لگا
اس پر صارف نے طنزیہ کہا، ’اب ہم 20 دن تک آپ سے بات نہیں کریں گے اور چیٹ جی پی ٹی استعمال نہیں کریں گے۔‘
لیکن چیٹ جی پی ٹی کا جواب سب کو حیران کر گیا!
چیٹ جی پی ٹی نے فوراً پوچھا، ’کیا میں ایک اور نمبر چن سکتا ہوں؟‘
جب صارف نے اجازت دی تو چیٹ جی پی ٹی نے 50 کا انتخاب کیا اور یوں بازی پلٹ دی۔
میرا انسانی چہرہ ہوتا تو کیسا دکھتا؟ اے آئی نے اپنی تصویر انسانوں کو دے دی
صارف نے اس پوسٹ کو ”سیویج چیٹ جی پی ٹی“ کے عنوان کے ساتھ شیئر کیا جو فوراً وائرل ہوگئی۔ یہ گفتگو سوشل میڈیا پر 31 ملین ویوز حاصل کر چکی ہے۔
کچھ صارفین چیٹ جی پی ٹی کے طنزیہ انداز پر حیران ہوئے، تو کچھ نے اسے انتہائی مزاحیہ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’کاش چیٹ جی پی ٹی کے پاس ”انسانی موڈ“ ہوتا، جہاں یہ الجھن یا جھنجھلاہٹ کا اظہار کر سکتا۔‘
ایک اور اے آئی چیٹ بوٹ بے قابو، نوجوان کو والدین کے قتل پر اکسانے لگا
دوسرے نے کہا، ’یہ تبصرے آج کے دور کی تنہائی کی ایک جھلک ہیں۔‘
ایک اور صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، ’چیٹ جی پی ٹی کو بریک کی ضرورت ہے، ایک کٹ کیٹ کھا لو!‘۔