Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید شیخ تجزیہ نگاروں کی نفرت انگیز تنقید پر پھٹ پڑے

جو آرٹسٹ تجزیہ کررہے ہیں وہ کون ہیں؟
شائع 26 دسمبر 2024 08:59am

اداکار جاوید شیخ نے ان سینئر آرٹسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جو پروگراموں میں بیٹھ کر ڈراموں اور جونیئر آرٹسٹ کا نفرت انگیز ریویو کررہے ہیں۔

جاوید شیخ ایک تجربہ کار لیجنڈ پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ کی بہترین فلموں نمستے لندن اور اوم شانتی اوم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ زندگی گلزار ہے، سمجھوتہ، ان کہی، شمع، ففٹی ففٹی، پرچھائیاں، چیف صاب، جیسے ہٹ پروجیکٹس میں ان کی شاندار اداکاری کی تعریف کی جاتی ہے۔ انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل “کبھی میں کبھی تم “میں شاندار اداکاری کے لیے بے حد پسند کیا گیا۔

بابرہ شریف سے کبھی خوشگوار تعلقات نہیں رہے، وسیم عباس

جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی شو میں انہوں نے چند سینئر اداکاروں کے بارے میں اپنی رائے دی جو نفرت انگیز ڈرامہ ریویو کر رہے ہیں اور اداکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سوال یہ ہے کہ جو آرٹسٹ تجزیہ کررہے ہیں وہ کون ہیں ؟ان اداکاروں کا جائزہ کون لے رہا ہے؟ اس کی ساکھ کیا ہے؟ کیا ان کے پاس ایسا کرنے اور کہنے کی اتھارٹی بھی ہے؟ اگر ان کے پاس اختیار ہے تو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ کوئی نیک کام نہیں ہے اور نہ ہی اچھی بات ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس سے اللہ ناراض ہوتا ہے اور تنقید کرنے والے کو تکلیف بھی ہوتی ہے۔ اس لیے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

معروف پاکستانی گلوکار فنکاروں سے ملنے بھارت کیوں گئے تھے؟

میزبان نے بھی کہا کہ حال ہی میں ایک اداکارہ نے اپنے شو میں ان ریویورز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد سینئر اداکاروں کی طرف سے ان ڈراموں اور اداکاروں کے ساتھ بیٹھ کر ان کا جائزہ لیا گیا۔ حالانکہ ان کا موقف صرف یہ تھا کہ ان کے کام پرتنقید کرنا ٹھیک ہے لیکن کم ازکم انکے باڈی شیپ پر بحث نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ کیمرے میں فٹ نہیں بیٹھتی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات