نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اورنکاح کی تقریب جاتی امرا رائیونڈ میں منعقد کی گئی. تقریب میں دلہا و دلہن کےخاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے.
پارٹی ذرائع کےمطابق تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
نواز شریف پارٹی صدر کب بنیں گے، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
نواز شریف کے دونوں صاحبزادے وطن واپس پہنچ گئے
زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔
زید حسین نواز کی رسم حنا کی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمینس سے مہمانوں کو محظوظ کیا، جبکہ مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔
تقریب میں دلہا و دلہن کےخاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے. وزیراعظم شہباز شریف نکاح کی تقریب میں شرکت کےبعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے۔