Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کا موبائل پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں کے علاقے تھانہ احمد زئی کی حدود سے ہیڈ کانسٹیبل کی لاش ملی
شائع 25 دسمبر 2024 08:49pm

سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے، خیبر پختنونخوا کے شہر بنوں کے علاقے تھانہ احمد زئی کی حدود سے ہیڈ کانسٹیبل کی لاش ملی۔

سندھ کے شہر کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی شہید ہوگئے۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ شکارپور کی حدود میں پیش آیا۔ کچے کے علاقے میں بدامنی کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔

بشیر احمد بروہی نے مزید کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے، دونوں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختنو نخوا کے شہر بنوں کے علاقے تھانہ احمد زئی کی حدود سے ہیڈ کانسٹیبل کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

IG Sindh

KPK

Sindh Police

kp police

kacha operation