Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

یشما گل کی شادی سے متعلق ’پوسٹ‘ نے مداحوں کو بے چین کر دیا

اداکارہ نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشاف کیا
شائع 25 دسمبر 2024 03:00pm

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی پوسٹ کے ذریعے شادی کا عندیہ دے دیا جس سے مداحوں کی بے چینی بڑھ گئی۔

اداکارہ یشما گل فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر گھومنے پھرنے، کھانے پینے اور فالوورز کے ساتھ چٹ چیٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اب ان کی حالیہ انسٹا پوسٹ شادی کے حوالے سے ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یشما گل نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

یشما گل کوشادی کی 10 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں

وائرل اسٹوری میں یشما گل نے خبر کی ہیڈلائنز شیئر کی جس میں سعودی عرب کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت نامہ شامل تھا۔

اسٹوری میں لکھا گیا تھا کہ، سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کیا یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے ؟ اداکارہ کی وضاحت

مذکورہ خبر یشما گل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دیا کہ شادی کرنے کا وقت آ گیا ہے!!۔

اداکارہ نے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو جلد شادی کے بندھن میں بندھتا دیکھنے کی خواہش کرتے نظر آرہے ہیں اور انکے لیے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی خواہش پر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Pakistani Actress

Getting Married

Yashma Gill

instagram post viral