Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شہری کی وطن واپسی کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے باضابطہ رابطہ

کرناٹک ہائیکورٹ نے نومبر میں پاکستانی شہری کو ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا، ذرائع
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2024 05:09pm

18 سال سے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہری محمد فہد کی وطن واپس آنے کا منتظر ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کا نوجوان محمد فہد 2006 میں تقریباً 24 سال کا تھا کہ گریجویشن کے بعد اسے اپنی بوڑھی دادی سے ملنے کی خواہش وزٹ ویزے پر بھارت لے گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی شہری کے ریلیز آرڈر کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔

کرناٹک ہائیکورٹ نے نومبر میں پاکستانی شہری کو ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔

بنا جسمانی رابطے کے جیل میں قیدی کے امید سے ہونے پر افسران حیران، تحقیقات شروع

پاکستانی ہائی کمیشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ سے ریلیز آرڈر کا انتظار ہے، ریلیز آرڈر ملتے ہی فہد کی سفری دستاویزات تیار کرلیے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن فہد کی وطن واپسی میں مکمل مدد کرے گا، محمد فہد 18 سال بھارتی جیلوں میں رہ کرگزشہ ماہ عدالت سے باعزت بری ہوا ہے۔

اماراتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات جاری

محمد فہد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہےکہ میرے سفری دستاویزات بنادے تاکہ میں وطن واپس آسکوں۔

Court orders

mohammad fahad

indian jail