’لپّو سے سچن‘ کا بڑا کارنامہ، سیما حیدر ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں؟
بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر براستہ نیپال بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں جلد پانچویں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سیما حیدر کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی بار گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔
جس کے بعد دونوں میں بات چیت کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا، پھر محبت ہوئی جس کے بعد سیما حیدر 2023 میں بھارت پہنچی جہاں انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔
سیما کے چار بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوگئے تھے، اب سیما بھارت میں سچن کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔
سیما حیدر پاکستان بھیجے جانے کے امکان سے پریشان، ’حلالہ نہیں کرونگی‘
اب سیما حیدر کی جانب سے ایک یوٹیوب ویڈیو میں پانچویں حمل کی تصدیق کی گئی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں سیما متلی اور سر چکرانے کی کیفیت میں نظر آئی جس کے بعد انہوں نے اپنا پریگنینسی ٹیسٹ کیا جس میں حاملہ ہونے کی تصدیق کی۔
ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ سچن کو کمرے میں بلاتی ہیں اور ہتھیلی میں چھپا ٹیسٹ رزلٹ دکھا کر سرپرائز دیتی ہیں۔
سیما حیدر کیخلاف پاکستانی شوہر کے دعوے پر بھارتی عدالت نے حکم دیدیا
مثبت زرلٹ دیکھ کر سچن بھی خوشی سے پاگل ہوتے نظرآئے اور سیما کو گلے سے لگالیا، سیما کے حمل کا اب ساتواں مہینہ چل رہا ہے۔
سیما اس وقت بھارتی شہر گریٹر نوائیڈا میں پہلی شادی سے ہونے والے اپنے چاروں بچوں اور سچن کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
سیما کا 8 سالہ بیٹا فرحان علی اب راج، 6 سالہ بیٹی فروا اب پریانکا، 4 سالہ بیٹی فریحہ بتول اب منی اور فرح اب پری کہلاتی ہیں۔