مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 5 اہلکار ہلاک، 9 زخمی
مقبوضہ کشمیر ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرک کھائی میں گرنے کے حادثے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
ترجمان بھارتی فوج کے مطابق ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گرا ۔۔ اس واقعے میں کسی قسم کی دہشت گردی کا عنصر مسترد کرتے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں کوئیک ریسپانس فورس اور مقامی پولیس اہلکار ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گئے۔
اٹلی: دہشت گردوں کے لیے پراپیگنڈہ کرنے کا الزام، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار
ریسکیو آپریشن کے دوران کھائی سے 5 فوجیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ دیگر 5 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔
ترکیہ میں گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی 11- مراٹھا لائٹ انفنٹری کے اہلکاروں کو لے نیلم میں واقع ہیڈ کوارٹر سے لے کر بالنوئی گوہرہ پوسٹ جا رہی تھی۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔