Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل کے لیے آئی پی ایل کو چھوڑ دیا، مگر کیوں؟

کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ میں اپنا نام پلئیرز ڈرافٹ کے لیے شامل کروالیا
شائع 24 دسمبر 2024 08:40pm

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹھکرا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے لیے معروف انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیئر لیگ کی آفر ٹھکرادی، فاسٹ بولر نے پاکستان میں منعقد ہونے والی لیگ کو چن لیا۔

ڈیوڈ ولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے بجائے پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دیں گے اور اس سیزن کے دوران پاکستانی ایونٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔

دنیائے کرکٹر کی مہنگی ترین بھارت کی آئی پی ایل کو انگلش فاسٹ بولر نے چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ کے لیے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے اور وہ مکمل ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آئی پی ایل اور پی ایس ایل کا ٹکراؤ، بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

پی ایس ایل سیزن 10: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈیوڈ ولی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی۔

پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں ڈیوڈ ولی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انہیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا۔

ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 9 کے دوران اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

دوسری جانب پی ایس ایل ڈرافٹس کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

PSL

England

Fast Bowler

psl 10

PSL 2025

PSL VS IPL

david willey

english crickter