Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 سال قبل صائم ایوب کا پہلا انٹرویو وائرل، مایہ ناز بلے باز نے اس وقت کیا کہا تھا؟

ویڈیو میں انہیں اپنے مستقبل کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے سُنا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2024 09:07pm

حال ہی میں صائم ایوب کا ایک 8 سالہ پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اپنے مستقبل کے کرکٹ کریئر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے سُنا جاسکتا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تین میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 253 رنز بنانے اور 2 وکٹیں لینے پر صائم ایوب کو مین آف دی سیریز اور گزشتہ روز کے مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

ماضی میں صائم ایوب انڈر 15 ورلڈ کپ میں بھی اپنی بیٹنگ کا جادو جگا چکے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 5 میچز میں 250 رنز اسکور کیے تھے۔

بابر اعظم نے صائم ایوب کی تعریف میں کیا کہہ دیا؟ پوسٹ وائرل

اس ٹورنامنٹ کے بعد وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

صائم ایوب سے پروگرام کی میزبان جویریہ سعود سوال کرتی ہیں کہ انہیں کون کون سے ایوارڈز ملے ہیں اور انہوں نے کتنے رنز بنائے تھے؟

جواب میں صائم ایوب بتاتے ہیں کہ انہوں نے 5 میچز میں 250 رنز بنائے تھے اور انہیں 4 ٹرافیز ملی ہیں جن میں 2 پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ تھے۔

سلمان نے ’’مین آف میچ کا ایوارڈ‘‘ صائم ایوب کو کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

صائم ایوب کے اس جواب پر جویریہ سعود حیران رہ گئیں اور انکے سمیت شو کے تمام شرکا نے صائم ایوب کیلئے تالیاں بجائیں۔ جویریہ سعود نے مزید سوال پوچھا کہ ’سنچری کس نے کی؟ آپ لوگوں میں سے سنچری کس نے بنائی؟‘

جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ ’نہیں، میں نے 80 رنز بنائے تھے، قسمت نے ساتھ نہیں دیا ورنہ سنچری بنا لیتا‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والی جنوبی افریقہ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک 2 سنچریاں بنائیں۔

علاوہ ازیں آخری ون ڈے میں صائم ایوب ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار پائے جبکہ ”پلیئر آف دی سیریز“ کا ایوارڈ بھی ان کے نام رہا۔

sports

odi cricket