پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر کمی ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم گئے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی، جہاں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 685 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 235 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں 3 ہزار 350 روپے اور 2 ہزار 872 روپے پر برقرار رہیں۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 08 ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2614 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
Comments are closed on this story.