Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کا معاشی بہتری کیلئے اخراجات بڑھاکر مالی خسارے میں اضافہ کرنے کا اعلان

چین طویل عرصے سے سرکاری قرض تلے دبا ہوا ہے، رپورٹ
شائع 24 دسمبر 2024 02:34pm

چین کے وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک اپنی معیشت کی مدد کے لیے آئندہ برس اخراجات میں اضافہ کرے گا، جسے اس وقت چیلنجز کا سامنا ہے۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کو ایک طویل عرصے سے کئی بڑے مسائل کا سامنا ہے جن میں پراپرٹی کے شعبے میں مسلسل بحران، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں پریشانیاں اور بڑھتے ہوئے سرکاری قرض شامل ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کو براہ راست زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنی چاہیے تاکہ لوگوں کو مزید چیزیں خریدنے میں مدد ملے اور چین کی معیشت کو دوبارہ مستحکم کیا جا سکے۔

چینی سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق چین کے وزیر خزانہ لان فوان نے اعلان کیا کہ ملک بڑے بجٹ خسارے کی اجازت دے کر اپنے سرکاری اخراجات میں اضافہ کرے گا اوراور مقروض مقامی حکومتوں کو منتقلی کی ادائیگیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت، کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ اپنے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور لوگوں کو زیادہ خرچ کرنے کی ترغیب دینے کو بھی ترجیح دے گا۔ مزید برآں، حکومت ان مقامی حکومتوں کو مزید مالی مدد فراہم کرے گی جو قرض کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہیں۔

تاہم، بیجنگ کی قیادت نے رواں ماہ ایک ”اعتدال سے ڈھیلی“ مانیٹری پالیسی اور اگلے سال ”زیادہ فعال“ مالیاتی پالیسی کا عزم کیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر نے چین کے خفیہ جہاز کی تیاری کا بھانڈا پھوڑ دیا

یہ اصلاحات حکومت کی جانب سے زیادہ محتاط انداز اپنانے کے سابق عزم سے ہٹنے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

چین اس سال تقریباً پانچ فیصد کے سرکاری قومی ترقی کے ہدف کے لیے زور دے رہا ہے، یہ ہدف چینی صدر شی جن پنگ نے حاصل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے لیکن بہت سے ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ وہ اس ہدف کو حاصل کرنے سے قاصر رہے گا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ چین کی معیشت اس سال 4.8 فیصد اور اگلے سال 4.5 فیصد تک بڑھے گی۔

Finance minister

Chinese Economy

deficit

spending next year

struggling economy