Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کے ساتھ مذاکرات بحال، پاکستانی نمائندہ خصوصی کی سراج الدین حقانی سے ملاقات

پاکستانی وفد کی افغان حکومی عہدیداروں سے آج ملاقاتیں ہوں گی
شائع 24 دسمبر 2024 02:30pm

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بلآخر مذاکرات بحال ہو گئے ہیں، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کابل میں موجود ہیں، جہاں ان کی افغان طالبان حکومت کے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی افغان وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سے کابل میں ہوئی ملاقات میں کابل میں تعینات پاکستانی ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمٰن نظامانی، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان احمد نسیم وڑائچ اور وفد کے دیگر ارکان موجود تھے۔

سراج الدین حقانی کے ساتھ پاک افغان تعلقات اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

پاکستانی وفد کی افغان حکومی عہدیداروں سے آج ملاقاتیں ہوں گی، پاکستانی وفد نے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی قیادت میں افغانستان کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔

ظہرانے پر ہونے والی اس ملاقات میں ہاک افغان تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Sirajuddin Haqqani

pak afghan relations

Muhammad Sadiq