کرینہ سے متعلق پاکستانی اداکار کے بیان پر بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں
پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز کے بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کی عمر سے متعلق کیے جانے والے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکا دیا۔
ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز سے حال ہی میں ایک پروگرام میں خاتون مداح نے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا۔
پریانکا کے گلے کی زینت 140 قیراط ہیروں کا مہنگا ترین ہار
مداح نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں خاقان بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں، خاتون کی خواہش سُن کر میزبان تابش ہاشمی بھی چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے اداکار سے کہا کہ آپ کی شکل کرینہ سے ملتی بھی ہے اور آپ اُس فیملی کے ہی لگتے ہیں۔
خاقان شاہنواز یہ سن کر مسکرائے اور کہا کرینہ جی بہت بڑی ہیں، میں ان کے بیٹے کا کردار کر سکتا ہوں۔
بوبی دیول کی بیوی نے بھری محفل میں کرینہ کو تھپڑ جڑ دیا
تاہم اداکار کے کرینہ کے بارے میں کہے گئے ان جملوں نے ناصرف بھارتی سوشل میڈیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو بھی طیش دلا دیا۔
نریانی جوشی نامی خاتون نے تبصرہ کیا کہ ’کرینہ کا نام لے کر بیچارے کو شہرت مل گئی‘۔
ساحل نام کے مداح نے کہا ’بھائی سمجھتا ہے شاید اس نے مذاق کیا لیکن کرینہ کے لیے خاقان جیسا شخص کوئی دنیا میں ہے ہی نہیں‘۔
دلراج کور نے لکھا ’اس دنیا میں ہر شخص کی عمر بڑھے گی، پوری زندگی کوئی جوان رہتا ہے کیا؟ اس قسم کے تبصرے کرنا بند کریں‘۔
ایک اور صارف نے کہا ’اب یہ شخص کرینہ کی وجہ سے مشہور ہوجائے گا، کرینہ ایک رانی ہیں، اور جو اس کی عمر پر تبصرہ کرتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ان کی عمر بھی بڑھے گی‘