باس کے ساتھ ناجائز تعلق کے انکار پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی
باس کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی، جس کے خلاف پولیس نے شکایت درج کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر کلیان میں 19 دسمبر کو پیش آیا جب 45 سالہ شخص (جو پیشے کے اعتبار سے ایک انجئنئر ہے) نے آفس پارٹی میں اپنی بیوی کو باس کے ساتھ سونے اور ناجائز تعلق قائم کرنے کا کہا۔ معاملہ اس وقت اور بھی بگڑ گیا جب اس نے اپنی دوسری بیوی کو والدین کے گھر پہلی بیوی کو ادا کرنے کے لیے 15 لاکھ روپے مانگنے کے لیے بھیجا۔
تاہم جب دوسری بیوی نے دوبارہ انکار کیا تو اس شخص نے طیش میں آکر تین مرتبہ ’طلاق‘ کہہ کر اسے طلاق دے دی جو کہ بھارت میں 2019 سے غیر قانونی ہے۔ دوسری بیوی نے شوہر پر تشدد اور طلاق کے بعد گھر سے باہر نکالنے کا بھی الزام عائد کیا۔
فیروز خان نے اپنی دوسری بیوی کو بھی طلاق دے دی؟ سوشل میڈیا پر اہلیہ کی پوسٹ وائرل
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان پر متعدد قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی ہے، جن میں شادی میں مسلم خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے قوانین بھی شامل ہیں۔ ان قوانین کا مقصد خواتین کو نقصان اور غیر منصفانہ سلوک سے محفوظ رکھنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 115(2)، 351(2)، 351(3) اور 352 اور مسلم خواتین (شادی کے حقوق کے تحفظ) ایکٹ، 2019 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
شوہر ناراض بیوی کو عدالت سے کندھے پر اٹھا کر بھاگ نکلا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون کی شادی رواں برس جنوری میں ہوئی۔ بیوی چند ماہ تک شوہر کیساتھ خوشگوار تعلقات میں تھی پھر شوہر نے اسے پیسوں کے لیے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ شوہر بیوی سے کہتا کہ اسے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے لیے 15 لاکھ روپے درکار ہیں جس کے بعد ملزم نے اپنی دوسری اہلیہ کو اپنے والدین کے گھر سے رقم لے کر آنے کا مطالبہ کیا۔
شوہر نے مبینہ طور پر اپنی دوسری بیوی کو باس کے ساتھ سونے سے انکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوری طلاق دینے کے بعد اہلیہ کو گھر سے باہر نکال دیا۔
بیوی کے اکیلے باہر جانے پر شوہر آپے سے باہر، بیک وقت 3 طلاقیں دے دیں
اس خوفناک تجربے سے گزرنے کے بعد بیوی 19 دسمبر کو سمبھاجی نگر تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف رپورٹ جمع کرانے پہنچی۔ جس کے بعد پولیس نے اگلے روز مذکورہ کیس کلیان کے بازارپٹھ پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا۔