Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

رائتے کا مزہ دوبالا کرنے کے چار زبردست اور آسان طریقے

خاص تڑکہ رائتے کے ذائقہ کو مزید بڑھا دیتا ہے
شائع 24 دسمبر 2024 10:21am

موسم گرمی کا ہو یا سردی کا کھانے کے ساتھ رائتہ ہوتو پورے کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ گھر کا بنا ہوا ایسیشل پلاو ہویا بریا نی یا سادہ پوری پراٹھا، مصالحہ دار رائتہ کھانے میں جو ذائقہ لاتا ہے وہ لاجواب ہے۔

رائتہ کو بنانا بہت آسان ہے۔ جسے مختلف سبزیوں پھلوں کو ملاکر بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس کا خاص تڑکہ ذائقہ کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ مصالحے کے بغیر رائتہ کو وہ ذائقہ اور رنگ نہیں ملتا ہے جس کے لوگ دیوانے ہوتے ہیں۔ تو آج آپ کے رائتے کو اسپیشل بنانے کے لیے ایسی ہی کچھ مصالے دار تراکیب پیش خدمت ہیں۔

سردیوں میں کھانا ہضم کرنے کے سستے اور آزمودہ ٹوٹکے

ہینگ زیرہ اور لال مرچ کا تڑکا

اگر آپ گھر میں تیار کیے ہوئے کسی بھی رائتے کو خاص بنانا چاہتی ہیں تو اس بنیادی تڑکے کو بنائیں۔ سب سے پہلے ایک فرائی پین کو گرم کر لیں اس میں سرسوں کا تیل یا دیسی گھی ڈالیں۔ ایک چٹکی ہینگ، زیرہ اور تھوڑی سی خشک لال مرچ ڈال کر اسے کڑ کڑالیں۔ اب اس میں رائتے کوڈالدیں اور فورافرائی پین کو اچھی طرح ڈھک دیں۔ یہ ترکا رائتے میں ایسا رنگ، خوشبو اور ذائقہ بھر دے گا جسے آپ چکھے بنا نہیں رہیں گے۔

ڈپریشن سے لڑنے میں مدد کرنے والے 5 کھانے

ٹماٹر اور پیاز کا رائتہ

اگر آپ کھیرے کے رائتے میں کوئی منفرد ذائقہ لانا چاہتی ہیں تو ٹماٹر اور پیاز کے تڑکے کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ ایک برتن میں مکھن یا سرسوں کا تیل لیں۔ اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ٹماٹر ڈال دیں آپ چاہیں تو اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچ بھی شامل کر سکتی ہیں۔ جب وہ ہلکے پک جائیں تو ان میں ادرک اورلہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔ اب اس تڑکے کو فورا اپنے رائتے میں شامل کر لیں۔ اس طرح آپ کا سادہ رائتہ بھی لذیذبن جائے گا۔

وزن کم کرنے والی معروف دوا لوگوں کو اندھا کرنے لگی

##رائتے میں اچار کا تڑکہ شامل کریں

اگر آپ مصالحے دار کھانے کے شوقین ہیں تو اچاری رائتے سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔ صرف دو منٹ میں یہ تڑکا بنا کر مزیدار رائتہ تیار کرلیں۔ ایک پرتن میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل گرم کرلیں۔ اب اس میں زیرہ، سونف اور ہینگ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔ جب یہ تھوڑا پک جائے تو اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ اور باریک کٹی ہوئی ادرک شامل کر دیں ۔ کچھ دیر پکانے کے بعد اس تڑکے کو اپنے رائتے میں شامل کرلیں لیجیے مزیدار اچاری رائتہ تیار ہے۔ بہتر ذائقہ کے لیے رائتہ بناتے وقت کالا نمک بھی استعال کیا جا سکتا ہے۔

Women

lifestyle

recipe

Cooking