اسرائیل فوج کا حماس کے سینئر رہنما محمد احمد البیک کو شہید کرنے کا دعویٰ
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مزید بیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے گیارہ فلسطینی شہید، نصیرات پناہ گزین کیمپ اور شجائیہ پر ڈرون حملوں میں تین فسلطینی شہید ہوئے، وسطی غزہ اور دیرالبلاح پر بمباری سے آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیل فوج کا حماس کے سینئر رہنما محمد احمد البیک کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔
اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حماس کی جنرل سیکیورٹی سروس میں سیکیورٹی شعبے کے سربراہ محمد احمد البیک اتوار دو جنوری کو حماس کے کمانڈ کمپلیکس پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں مارے گئے، جو کہ سابق اسکول میں واقع تھا۔
اسرائیل کے مطابق، البیک حماس کی فیصلہ سازی کے عمل کی اہم شخصیات میں سے ایک تھے اور تنظیم کے اسٹریٹجک فیصلوں کے لیے معلومات اکٹھا کرنے، اس کے رہنماؤں کی حفاظت اور عسکری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ٹھکانے فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں چار فوجی ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا، جس میں چار سو مریض موجود ہیں۔
غزہ میں 45 ہزار 317 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 7 ہزار 713 زخمی ہوچکے ہیں۔