Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے اور آرادھیا کو رپورٹر سے بچایا، ویڈیو وائرل

ابھیشیک فیملی کو گاڑی تک چھوڑنے جا رہے تھے اس وقت رپورٹر نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2024 11:48pm

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی آرادھیا کو رپورٹر سے بچاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ واقعہ دھیرُبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کے ”پپیرنٹس،ٹیچرزمیٹنگ“ کے موقع پر پیش آیا۔ جہاں بچن خاندان اپنی بیٹی آرادھیا کی کارکردگی کی رپورٹ دیکھنے آیا تھا۔ ابھیشیک، ایشوریا اور آرادھیا کے ساتھ دادا امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔

جب ایونٹ کے بعد ابھیشیک اپنی فیملی کو گاڑی تک چھوڑنے جا رہے تھے، تو ایک رپورٹر نے ان کی تصویریں لینے کی کوشش کی۔ رپورٹر کی اس حرکت پر ابھیشیک نے ناراض ہو کر کہا، ”چِلاؤ مت، آپ ایسی حرکت مت کریں۔“

ابھیشک سے طلاق کی خبروں کے دوران ایشوریہ کا بیٹی کے ساتھ رقص

ابھیشیک بچن نے ایشوریا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ابھیشیک کے رویے کی تعریف کی۔ ایک صارف نے کہا، ”ابھیشیک نے بہت نرمی سے بات کی، یہ ان کی شرافت ہے۔“ جبکہ دوسرے نے لکھا، ”ہر جگہ اور ہر وقت مشہور شخصیات کو تنگ کرنا بند ہونا چاہیے۔“

تقریب میں بالی ووڈ کی دیگر مشہور شخصیات بھی موجود تھیں، جیسے شاہ رخ خان، گوری خان، سارہ خان اور کرشمہ کپور، جو اپنے بچوں کی کارکردگی دیکھنے آئے تھے۔

Bollywood actress

Abhishek Bachchan