یونان میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ، 15 افراد ایگزٹ لسٹ میں شامل
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعات میں پاکستانیوں کی ہلاکت کے معاملے میں 15 مشتبہ افراد کو ایگزٹ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔
یونان میں 14 دسمبر کو کشتی الٹنے کے واقعات میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے۔ یونانی حکام کی جانب سے 35 لاپتہ پاکستانیوں سمیت زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے امدادی کوششیں گزشتہ ہفتے بغیر کسی کامیابی کے ختم ہوئیں، اس سانحے سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی۔
اس کے بعد ایف آئی اے نے چار مبینہ انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مبینہ طور پر سیالکوٹ اور گجرات سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ ایف آئی اے نے ایک روز قبل الٹنے کی وارداتوں کے سلسلے میں ایک مشتبہ انسانی اسمگلر سمیت مزید دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔
تمام 15 ملزمان کے خلاف فیصل آباد میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کے نام درج ذیل ہیں: فیصل شہزاد، عطا اللہ، معیز، سجاد نواز، عادل امتیاز، عتیق بٹ، حسام محمود، محمد کلیم، محمد شہزاد، مشتاق احمد، یاسر بلال، محمد عباس، محمد عرفان، حمیرا سعدیہ اور ہاشم بلال۔