Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

بشارالاسد کی اہلیہ کی طلاق کی خبریں، روس کا مؤقف بھی آگیا

بشار الاسد کی نقل وحرکت پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنےکے دعوؤں میں بھی صداقت نہیں، کریملن ترجمان
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2024 11:12pm

روس نے معزول شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماالاسد کی جانب سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ترک میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق شامی صدر بشار الاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ اسماء الاسد طلاق لینا اور روس چھوڑنا چاہتی ہیں۔

کریملن ترجمان نے ان خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ بشار الاسد کو ماسکو میں نظربند کیا گیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

بشار الاسد کی مشکلیں بڑھ گئی، اہلیہ طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں

بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: روسی بحریہ نے شام میں اپنی پوزیشن چھوڑ دی

عالمی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس کال کے دوران جب ان رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا تو پیسکوف نے کہا ”نہیں، یہ رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔“

خیال رہے کہ ترک اور عرب میڈیا نے اتوار کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اسماء الاسد نے روس میں طلاق کے لیے درخواست دی ہے۔

اسد خاندان کو روس کی طرف سے رواں ماہ اس وقت پناہ دی گئی تھی جب باغیوں نے تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے دمشق کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

russia