چین کی کاروں کی مارکیٹ گرانے کیلئے ہونڈا اور نسان نے اتحاد کرلیا
ایسے حضرات جو ہونڈا اور نسان کی گاڑیاں خریدنے کے شوقین ہیں، اب امکان ہے کہ دونوں برینڈز کے اشتراک سے انھیں مسابقتی قیمت میسر آئے گی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا اور نسان کے انضمام کیلئے مذاکرات ہوچکے ہیں اور جلد ہونڈا موٹر اور نسان موٹر کے درمیان انضمام کے بنیادی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اشتراک اس لیے کیا جارہا ہے کہ اخراجات میں کمی لائی جاسکے۔
دونوں ادارے جاپان کے دوسرے اور تیسرے سب سے بڑے آٹومیکرز ہیں جو ایک ہولڈنگ کمپنی بنانے کے خواہشمند ہیں تاکہ ٹیکنالوجی اور اخراجات کا اشتراک کرکے مسابقت کو بہتر بنایا جا سکے جس کا فائدہ صارفین کو پہنچے۔
ہنڈائی نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک کار لانچ کردی
اگست میں دونوں کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں میں پرزوں کو معیاری بنانے اور مشترکہ سافٹ ویئر پلیٹ فارم تیار کرنے پر اتفاق کیا تھا جس میں ماڈل کی خصوصیات اور پارٹس کی فراہمی کے سلسلے میں بھی اشتراکی عمل کیا جائے گا۔
غیر ملکی حریفوں کی طرف سے اِن گاڑی ساز کمپنیوں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے، برقی گاڑیوں، خودکار ڈرائیونگ اور سافٹ ویئر کی تیاری میں امریکہ کی ٹیسلا اور چین کی بی وائی ڈی دوسروں سے آگے ہیں۔
پاکستان میں کام کرنے والی 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل
اس سال ستمبر تک کے چھ مہینوں میں نسان کا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 94 فیصد کم رہا، جس کی جزوی وجہ امریکہ میں فروخت میں کمی رہی۔
ایک اور کمپنی مٹسوبشی کو ممکنہ ہولڈنگ کمپنی میں شامل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، یہ کمپنی بھی ہونڈا کے ساتھ انضمام کے مذاکرات میں شامل ہو سکتی ہے۔