چوہدری شجاعت نے مدرسہ بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مدرسہ بل پر مولانا کے کردار کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔
چوہدری شجاعت نے ٹیلی فونک رابطے میں مدرسہ رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو بھی سراہا۔
چوہدری شجاعت نے افہام و تفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، آٙئندہ بھی مدارس کے مسئلے پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے۔
مدارس رجسٹریشن: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے اور رابطہ کرنے پر چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔