Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

عدالت کی آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
شائع 23 دسمبر 2024 05:20pm

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے تحت عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے چار مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے جیل ٹرائل کی سماعت کی۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود کی قرآن مجید کے حلف پر کیس کا فیصلہ کرنے کی استدعا

تھانہ شادمان نذر آتش کیس: شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد، صحت جرم سے انکار

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود کی قرآن مجید کے حلف پر کیس کا فیصلہ کرنے کی استدعا

عدالت نے جناح ہاؤس کے باہر گاڑی جلانے کے مقدمے میں دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر مقدمات میں ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔

Shah Mehmood Qureshi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)