Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریانکا کے گلے کی زینت 140 قیراط ہیروں کا مہنگا ترین ہار

پریانکا کے 140 قیراط ہیروں کے ہار کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
شائع 23 دسمبر 2024 03:50pm

اٹلی کی معروف جیولری کمپنی“ بلغاری“ کی 140 ویں سالگرہ کا جشن اٹلی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ اب پریانکا جونس ہیں، انہوں نے خصوصی رومن کلیکشن کا حصہ ”سرپنٹری اٹرنا“ نیکلس پہنا جس میں7 بڑے ناشپاتی کی شکل کے ہیرے اور اس کے ساتھ بہت سے چھوٹے سائز کے چمکدار ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

پریانکا کے 140 قیراط ہیروں کے ہار کی قیمت 40 ملین یورو بتائی جارہی ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 1200 کروڑ بنتی ہے۔

پریانکا دنیا کے مشہور فیشن برانڈز، جیسے ڈایور، گُچی، بلغاری، اور لوئی وٹوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

وہ ان برانڈز کے لیے شوٹ بھی کرتی رہی ہیں اور ان کی خصوصی تقریبات میں نمایاں ہوتی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کا فیشن سینس ہمیشہ سے عالمی سطح پر تعریف اور توجہ کا مرکز رہا ہے۔

وہ نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی منفرد شخصیت اور اسٹائل کے لیے جانی جاتی ہیں۔

ان کا یہ انداز اور فیشن سینس ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ہیروں کا یہ مہنگا ترین ہار آج کل مسلسل زیربحث ہے۔

Priyanka Chopra

Bulgari Necklace