آزاد کشمیر میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں
آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی آزاد پتن شاہراہ پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس کے مطابق مسافر کیری ڈبہ تراڑ کھل سے راولپنڈی جا رہا تھا، گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اور 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
حکام کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
azad kashmir
van accident
Accidents
مقبول ترین