Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی پلانٹ صحت اور دولت کا معجزہ

اس کے بے شمار فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 23 دسمبر 2024 03:24pm

کچھ پودے اور درخت ایسے ہیں جو آپ کو زیادہ تر گھروں میں ملیں گےانہی میں سے ایک منی پلانٹ ہے۔

منی پلاننٹ کا شمار ان گنے چنے پودوں میں ہوتا ہے جنہیں صرف گھر کی سجاوٹ کے لیے نہیں بلکہ خوش قسمتی کی علامت کے طور پر بھی مانا جاتا ہے۔

پاکستان میں جعلی آئس کریم فروخت کرنے پر دو بڑی کمپنیوں کو بھاری جرمانے

کہا جاتا ہے کہ اسے گھر میں رکھنے سے گھر میں خوشحالی آتی ہے لیکن اگراس کے پتے سوکھنے لگیں تو اسے بد بختی سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ لیکن ان تمام توہمات سے قطع نظر منی پلانٹ کو گھر میں لگانے کے اور بھی بے شمار فائدےہیں ۔

ہوا کو قدرتی طور پر صاف کرتا ہے

سردیوں میں کھانا ہضم کرنے کے سستے اور آزمودہ ٹوٹکے

اہنے گھر یا دفتر میں منی پلانٹ لگانے کے بے شمار فائدوں میں سے ایک اس کا قدرتی طور پر اردگرد کی ہوا کو صاف کرنا ہے۔ منی پلانٹ ایک ایسا انڈور پلانٹ ہے جسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور وہ ماحول سے آلودگی کو صاف کرنے کا کام بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ منی پلانٹ سے رات کو آکسیجن کا اخراج بھی ہوتا ہے جس سے رات میں آکسیجن کی مقدار ہوا میں بہتر رہتی ہے۔

تناو اور اضطراب کو کم کرتا ہے

آج کی مصروف زندگی نے فرد میں تناو اور ڈپریشن کو عام کر دیا ہے۔ ان سے نجات اور راحت اور سکون حاصل کرنے کے لیے دیگر طریقوں کے ساتھ ساتھ گھر میں قدرتی پھولوں کی سجاوٹ بھی ہے۔

اگر پیاز کاٹتے ہوئے آنسو نکل آئیں تو یہ طریقہ آزمائیں

کئی مطالعات سے پتہ چلتا ہے گھر میں رکھے پودوں کی دیکھ بھال اور انہیں رکھنے سے تناو میں کسی حد تک کمی واقع ہوجاتی ہے۔ خاص طورپر منی پلانٹ کواگر لگاتار پانچ منٹ تک دیکھا جائے تو کئی لوگوں کے اندر تناو اور بےچینی میں کمی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اینٹی ریڈی ایٹر کی طرح کام کرتا ہے

اگرچہ اس کی کوئی سائنسی بنیاد تو نہیں ہے لیکن خیال ہے کہ منی پلانٹ اینٹی ریڈی ایٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ آج ہم سب تابکاری لہروں میں گھرے ہوئے ہیں۔

وائی فائی، کمپیوٹر، ٹی وی ہو یا موبائل فون، تمام الیکٹرانک آلات خطرناک تابکاری شعاعیں خارج کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر گھر میں منی پلانٹ لگایا جائے اور خاص طور پر الیکٹرانک آلات کے ارد گرد تو وہ اس سے نکلنے والی لہروں کو جذب کرنے کا کام دیتا ہے۔

جسمانی اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے

اپنے خاندان کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی آپ اپنے گھر میں منی پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

فینگ شوئی کے مطابق اگر گھر میں وائی راوٹر کے قریب منی پلانٹ رکھا جائے تواس سے بچوں کو بیمار ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور بوڑھوں میں تناو اور سر درد میں کمی بھی ہوسکتی ہے۔ دراصل یہ دماغ کو پرسکون رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے رات کو پر سکون نیند میں مدد دملتی ہے۔

منی پلانٹ میں قدرتی طور پر ہوا کو صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اس لیے اسکا خاندان کی مجموعی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

lifestyle

plants