2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوگی، کابینہ ڈویژن نے کیلنڈر جاری کردیا
کابینہ ڈویژن نے دسمبر کے آخر میں آنے والے سال کی 12 عوامی اور 22 اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔
کیلنڈر کے مطابق ملک بھر میں پہلی چھٹی 5 فروری کو ہوگی اور دوسری چھٹی 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہوگی۔
حکومت نے 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کے لیے تین تعطیلات رکھی ہیں، جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہوگی، 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیل ہوگی۔
اس کے بعد 7، 8 اور 9 جون کو عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی جبکہ عاشورہ کی تعطیلات 9 اور 10 محرم ( 5 اور 6 جولائی) کو ہوں گی۔ 14 اگست کو یوم آزادی کی تعطیل ہوگی۔
حکومت نے ماہ ربیع الاوّل میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ 5 اسور 6 ستمبر کو متوقع ہے، جبکہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل ہو گی۔
تاہم 2025 کی آخری عام تعطیل 25 دسمبر کو ہوگی اور ممکنہ طور پر 26 دسمبر کو ”ڈے آفٹر کرسمس“ کی چھٹی ہوگی۔