بھارت: مالدار مردوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن انجام کو پہنچ گئی
بھارتی پولیس نے مالدار مردوں سے شادی کر کے انہیں لوٹنے والی دلہن کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی پولیس نے کئی امیر مردوں سے بیاہ کرکے انہیں لوٹنے والی ’لٹیری دلہن‘ کو انجام تک پہنچا دیا۔
رپورٹ کے مطابق لٹیری دلہن اتراکھنڈ کی رہنے والی ہے جس کا نام سیما عرف نکی ہے۔ خاتون کی پہلی شادی 2013 میں آگرہ کے ایک تاجر سے ہوئی تھی۔ کچھ عرصے بعد اس نے اس شخص کے خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور سمجھوتے کے طور پر 75 لاکھ روپے وصول کیے۔
پھر سال 2017 میں سیما نے گروگرام کے ایک سافٹ ویئر انجینئر سے شادی کی جس کے بعد اس سے علیحدگی کے بعد شوہر سے بطور تصفیہ 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
سہاگ رات کو دلہن کی ادرک والی چائے نےگھر میں کہرام مچا دیا
بعد ازاں لٹیری دلہن نے 2023 میں جے پور کے ایک تاجر سے شادی کر لی لیکن جلد ہی 36 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لے کر اس کے گھر سے فرار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کے بعد جے پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیما کو گرفتار کیا۔
دلہن نے دلہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیا
پولیس کے مطابق سیما نے میچ میکنگ سائٹس پر اپنے متاثرین کو تلاش کیا، عام طور پر وہ اُن مردوں سے رابطہ کرتی تھی جو یا تو طلاق یافتہ یا اپنی بیویاں کھو چکے ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مالدار افراد سے شادی کی اور تصفیہ کے طور پر تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کا بینک بیلنس قائم کیا۔
بھارت پولیس کی جانب سے ملزمہ کی گرفتار کی تصویر بھی جاری کی گئی۔