الوارجن کے گھر پر حملہ آور 6 افراد رہا
مشہور تلگو اداکار اور پشپا اسٹار الو ارجن کے گھر پر اتوار کی شام کو حملہ کرنے والے افراد ضمانت پررہا ہوگئے۔
اداکار کے گھر کے باہر احتجاج کے لیے آنے والے لوگ الو ارجن کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے۔ حملہ آوروں نے اداکار سے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اس خاتون کے اہلخانہ کو دی جائے جو فلم ’پشپا 2‘ کے پریمئیر کے دوران سینڈھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔
کرینہ اور شاہد کپور اتنے سال بعد ایک ساتھ کہاں نظر ائے؟ نئی تصویر وائرل
حیدرآباد پولیس نےبروقت کارروائی کی اور موقع پر پہنچ کر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا تھا تاہم اب ان میں سے 6 کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے جبکہ 2 ابھی تک زیر حراست ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ حملہ آوروں نے الو ارجن کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی انہوں نے گھر کے احاطے میں رکھے گملے توڑ دیے پتھر سے گھر پرحملے کیے اور ٹماٹر بھی پھینکے۔
پشپا 2 بھگدڑ واقعہ: مسلمان رکن اسمبلی نے اَلّو ارجن کی منافقت بے نقاب کردی
دوسری جانب الو ارجن نے جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا اداکار نے زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی خود اٹھانے کا وعدہ کیا تھا جبکہ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مداح کی موت پر فلم کی پروموشن کے الزام پر الو ارجن جذباتی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ سنیما کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد حیدرآباد پولیس نے الوارجن کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد انہیں 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکے جمع کر کے ضمانت پررہاکیا گیا تھا۔