بابر اعظم نے صائم ایوب کی تعریف میں کیا کہہ دیا؟ پوسٹ وائرل
پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا جس کے بعد بابر اعظم صائم ایوب کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
پاکستان کی جیت میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا۔
صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں اسکور کیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی سرزمین پر شاہینوں نے پروٹیز کو کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کردی
بابر اعظم جو خود بھی ون ڈے سیریز میں فارم میں واپس آئے اور بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنائیں وہ صائم ایوب کی کارکردگی پر تعریف کیے نظر آئے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو ’چیتا‘ قرار دیدیا۔

بابر اعظم نے ایک دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستان کی تیسرے میچ کی تصاویر پوسٹ کیں اور جیت کو پاکستان کیلئے فخر اور خوشی قرار دیا۔
Comments are closed on this story.