Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلسل مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بحالی کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی 10 منٹ میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ
شائع 23 دسمبر 2024 10:52am

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مسلسل مندی کے بعد آج بحالی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی 10 منٹ میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اسٹاک ایکسچنج میں 1 لاکھ 10 ہزار کی حدیں بحال ہوگئی۔

کچھ دیر بعد ہنڈریڈ انڈیکس 2400 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستانی اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)