Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بھائیوں کے ساتھ نیم برہنہ لباس میں رقص‘، حرا مانی کی ویڈیو شدید تنقید کی زد میں

وہ آج کل ایک خاندانی شادی میں مصروف ہیں
شائع 23 دسمبر 2024 10:54am

اداکارہ حرا مانی کے حالیہ بولڈ ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حرا مانی کے بھائی کی شادی ہو رہی ہے اور اداکارہ اس وقت اس خاندانی شادی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ شیئر کردی

شادی کی ایک تقریب میں شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

صارفین اداکارہ کو ان کے بولڈ ڈریسنگ اور ڈانس پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ اداکارہ واقعی بالی ووڈ ڈانس کلچر سے متاثر ہیں اور ان کی نقل کرنے کا کوئی موقع نہیں گنواتی ہے۔

مجھے اپنے بھائی کی سفارش سے کام ملا، عباس اشرف کا اعتراف

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاہے کہ حرامانی آئٹم سونگ کی تلاش میں ہے۔ ایک اورصارف کے نزدیک ان اداکاروں کو پروفیشنل ڈانسر کے ساتھ ان کا موازنہ پسند نہیں، لیکن ان کی طرح اپنے نجی پروگراموں میں ڈانس کرنا پسند کرتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مجھے شادی میں ڈانس پسند نہیں، وہ سستے اور بے ہودہ لگتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات