Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشوِن نے اپنی ہی ٹیم کے اسٹیو اسمتھ کو بال کرانے سے منع کیوں کیا؟ حیران کن انکشاف

اس حوالے سے انکشاف سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کیا، بھارتی میڈیا
شائع 23 دسمبر 2024 09:18am
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کامیاب ترین بھارتی اسپن بولر روی چندرن اشوِن نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

سابق بھارتی بولر نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے تیسرے میچ کے اختتام پر 18 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ان کے شاندار کیرئیر پر دیگر ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد پیش کیں۔

اشوِن کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے آئی پی ایل فرنچائز کی ٹیم دہلی کیپیٹل کے ساتھی کھلاڑی اور آسٹریلین بیٹر اسٹیو اسمتھ کو نیٹ پریکٹس کے دوران بولنگ کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

فراڈ کے الزام میں سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ جاری

یہ انکشاف دہلی کیپیٹل ٹیم سے وابستہ محمد کیف جو بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں نے بتایا کہ ایک مرتبہ اشوِن پریکٹس کے دوران آسٹریلیائی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو گیند نہیں کرانا چاہتے تھے۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ اسمتھ کے ہیلمٹ پر کیمرہ نصب تھا، اور اشوِن نہیں چاہتے تھے کہ وہ T20 ورلڈ کپ سے قبل اسٹیو اسمتھ ان کی جادوئی اسپن بولنگ کا راز اور ٹپس ریکارڈ کریں۔

پی ایس ایل10: فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروا دیا گیا

محمد کیف کا کہنا تھا کہ اشوِن بطور ساتھی کھلاڑی اسمتھ کی مدد کرنے کے لیے تیار تھے لیکن ورلڈ کپ کے لیے نہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے نامور اسپنر روی چندر اشوِن نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے تیسرے میچ کے اختتام پر 18 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کونسا؟ پاکستان اور بھارت میں اتفاق ہوگیا

انہوں نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 537 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 116 ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 اور 65 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 72 وکٹیں حاصل کیں۔

Ravichandran Ashwin

Steve Smith

indian spin bowler

refuse to bowl