Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بحیرہ احمر پر امریکی طیارہ ہمارے حملے میں تباہ ہوا، حوثیوں کا دعویٰ

حوثیوں نے 8 کروز میزائلوں اور 17 ڈرونز کے ذریعے بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنایا
شائع 23 دسمبر 2024 09:06am

ایک طرف امریکا بحیرہ احمر میں اپنے تباہ ہوئے جنگی طیارے کو ’فرینڈلی فائر‘ کا نتیجہ قرار دے رہا ہے تو دوسری جانب اب یمنی حوثیوں نے دعویٰ کردیا ہے کہ گزشتہ شب تباہ ہونے والا امریکی ایف 18 طیارہ حوثی حملے کے نتیجے میں تباہ ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ یمنی افواج نے گزشتہ رات یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کو ناکام بنایا۔

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا

انہوں نے بتایا کہ حوثیوں نے جوابی حملے میں 8 کروز میزائلوں اور 17 ڈرونز کے ذریعے بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنایا اور اس حملے کے نتیجے میں ایک امریکی ایف 18 تباہ ہوا جبکہ دیگر حملہ آور طیارے یمنی فضائی حدود سے نکل کر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے دفاع پر مجبور ہوئے۔

یحییٰ سریع کے مطاب ق اس حملے کے بعد یو ایس ایس ہیری ٹرومین بھی بحیرہ احمر میں اپنی پوزیشن تبدیل کرنے پر مجبور ہوا۔

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کا شام کیساتھ پہلا باضابطہ رابطہ

اس سے قبل امریکی فوج نے بتایا تھا کہ امریکی بحریہ نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کے قریب سےگزر رہا تھا کہ میزائل کروزر گیٹس برگ نے میزائل مار کر طیارہ گرادیا۔

Houthis

F/A 18 Hornet

Carrier USS Harry S. Truman