تیسرا ون ڈے: صائم ایوب کی جنوبی افریقہ کیخلاف ایک اور سینچری
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے سیریز کی دوسری سینچری اسکور کردی، قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 34 اوورز میں 199 رنز بنا لیے۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا،بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا، عبداللہ شفیق مسلسل تیسرے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نوجوان بیٹر صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کو جاری رکھا اور مجموعی طور پر اپنے ون ڈے کریئر کی تیسری اور سیریز کی دوسری سینچری اسکور کی۔
قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں گرین شرٹس کی جانب سے سفیان مقیم ڈیبیو کریں گے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین بھی ٹیم میں شامل ہیں، حارث رؤف، عرفان خان اور ابرار احمد آج کے میچ میں آرام کررہے ہیں۔